ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گایتری پرجاپتی کیس میں کرائم برانچ نے شروع کی تحقیقات

گایتری پرجاپتی کیس میں کرائم برانچ نے شروع کی تحقیقات

Mon, 03 Apr 2017 20:40:43    S.O. News Service

لکھنؤ، 03 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر اور ان کی بیوی ڈاکٹر نوتن ٹھاکر کو فرضی مقدموں میں پھساے جانے کے سلسلے میں سابق وزیرگایتری پرجاپتی اور دیگر کے خلاف تھانہ گومتی نگر میں درج کرائے گئے مقدمے کی جانچ کرائم برانچ لکھنؤ نے شروع کر دی ہے۔ ڈنوتن نے پیر کو بتایا کہ کرائم برانچ کے انسپکٹرونودکمارشرمانے امیتابھ سے ملاقات کرکے اس کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ڈنوتن نے الزام لگایا ہے کہ مسٹرپرجاپتی کے اشاروں پر خواتین کمیشن کی سابق صدرنے انہیں پھنسانے کے لئے غازی آبادکی ایک خاتون کو ہتھیار بنایا تھا اور اس کے ذریعے عصمت دری کا جھوٹا الزام لگایاتھا۔


Share: